عظمی بخاری نے یوٹیوبرعمرعادل کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست

عظمی بخاری نے یوٹیوبرعمرعادل کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست
کیپشن: Azma Bukhari
سورس: Youtube

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی ہے, عمر عادل گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیاوزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

Watch Live Public News