پاکستان اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کررہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکہ سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے، اپوزیشن کو یہاں سانپ سونگھ گیا ہے،کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آگئی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ایک اور سنگ میل عبور کر گیا، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ، کہا جمعہ تک اوورسیز نے ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کی،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا ریکارڈ ہے۔اپوزیشن اور حکومت کے عہدیداران ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، پنجاب کی40 شوگر ملز پر ٹیکس عائد کردیا گیا، شریف خاندان، جہانگیر ترین، خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت، ہارون اختر کی شوگر ملز ودیگرشامل، تمام شوگر ملز کو ٹیکس ادائیگی کےلیے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی، مقررہ وقت پر جواب نہ دیاگیا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیبرپختونخوا کورونا فری ہونے کے قریب پہنچ گیا، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح صفراعشاریہ 7 فیصد رہ گئی، صوبے میں ایک ہزار ٹیسٹ کرنے پر صرف ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوتی ہے،24 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر ہوچکی ہے۔آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات، ایسوسی ایشن عہدیداروں کی جانب سے تمام ہوٹلوں میں ان ڈور سروسز کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ہوٹل مالکان کو جلد ان ڈور ڈائننگ کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔