10 ملین مالیت کا آٹھ فٹ لمبا بیل مویشی منڈی پہنچ گیا

10 ملین مالیت کا آٹھ فٹ لمبا بیل مویشی منڈی پہنچ گیا
کراچی ( پبلک نیوز) آٹھ فٹ لمبا بیل ببلو کراچی کی مویشی منڈی پہنچ گیا ہے جسے وہاں کا مہنگا ترین جانور کہا جارہا ہے۔ بیل کی قیمت 10 ملین بتائی جارہی ہے۔جانوروں کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی پرورش ایک فارم میں کی گئی تھی جہاں ان کی خوراک میں دیسی گھی، گری دار میوے، مکھن اور گندم شامل ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کی مویشی منڈی 10 جون سے عوام کے لئے کھول دی گئی ہے اور اب تک 15000 قربانی کے جانور آچکے ہیں۔ منتظمین نے بتایا ہے کہ ٹرک اور ٹریلرز میں جانور پورے ملک سے آرہے ہیں۔ انتظامیہ نے جانوروں کو فروخت کرنے والوں کو 24 گھنٹے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے انتظامات کیے ہیں۔ عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیمیں 24/7 پر کام کر رہی ہیں اور لوگوں کے لئے کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔