لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سابق فوجی جنرلز اور اہم افسران نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بنے سابق فوجی افسران کے ٹویٹر اکائونٹ ''پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پی ای ایس ایس) پر پاک فوج کی ریٹائرڈ شخصیات وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنے اپنے ویڈیوز بیانات جاری کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/ex_pess/status/1507963002909302784?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ https://twitter.com/ex_pess/status/1507830705593761797?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ https://twitter.com/ex_pess/status/1507816840491593728?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ پاک فوج کے سابق فوجی افسران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں بطور ایک پاکستانی شہری اور پاکستان آرمی کے سابق افسر کی حیثیت سے پوری قوم سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ڈاکو، چور اور لٹیروں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔ https://twitter.com/ex_pess/status/1507814817226457088?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ https://twitter.com/ex_pess/status/1507814558161043458?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ سابق فوجی افسران کی جانب سے جاری مشترکہ اور اپنے اپنے ویڈیوز بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔ https://twitter.com/ex_pess/status/1507806514215469058?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ https://twitter.com/ex_pess/status/1507785597053591555?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ ایک سابق فوجی افسر نے اپنے ویڈیو بیان میں یہاں تک کہا کہ آج میں بیمار اور وہیل چیئر پر نہ ہوتا تو میں بھی اسلام آباد پہنچتا۔ اس وقت پاکستان کی آواز ہے کہ عمران خان کو ان چوروں اور لٹیروں سے بچایا جائے۔ https://twitter.com/soldierspeaks/status/1507811136967946240?s=20&t=mUb5LrfgQjx5Pqmy-ZrTWQ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے ہر چیز کا استعمال کرکے اراکین قومی اسمبلی کو خرید رہے ہیں تاکہ انھیں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظؐم عمران خان کیخلاف استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ بکے ہوئے لوگ ملک وقوم کے نمائندے ہیں؟ میں قوم کو آواز دے رہا ہوں کہ باہر نکلو اور عمران خان کو بچاؤ۔