پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،27مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،27مئی 2021
پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز پر خدشات کے بادل چھٹنے لگے، کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائٹس 5 بجے روانہ ہوں گی، کھلاڑی ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئے،پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی چارٹرڈ فلائیٹس کو لینڈنگ کی اجازت سے متعلق غیرمتوقع تاخیر پرآگاہ کردیا، کراچی کے ہوٹلز میں موجود 25افراد کو تاحال ویزے نہیں مل سکے،پی سی بی مشکلات حل کرنےکےلیے کوشاں۔سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹننے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان ان 10ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہیں، گلوبل وارمنگ کےخلاف اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ہری پور میں 10 بلین ٹری سونامی کی تقریب سے خطاب، کہا پاکستان ورلڈ انوائرمنٹ کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے، آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات، سندھ میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکارپور کچے کے علاقہ میں جاری آپریشن سے متعلق وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا صوبائی حکومت کو کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے تو وزارت داخلہ فراہم کرے گی۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں امن و امان سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی، کہا پیپلزپارٹی کے لوگوں کے کہنے پر پولیس افسران کو لگایا جاتا ہے، ڈاکٹر رضوان اپنی رپورٹ میں بتاچکے ہیں کہ ان ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کررہا ہے، جو پولیس کمانڈوز اکثر بلاول ہاؤس وغیرہ کی سکیورٹی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، انہیں آپریشن کےلیے بھیجا جائے، جیسے پنجاب میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ ہوا یہاں بھی ہوسکتا ہے۔وزیراعظم صاحب! معاشی ترقی کے دعووں سے قبل تنخواہ دار آدمی کی خبر لیں، چیئرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو کی تنقید، کہا عمران خان قرضوں پر معیشت چلا کر آئندہ نسلوں کے لیے گڑھا کھود رہے ہیں،، کشکول اٹھا کر ملکی وقار خاک میں ملا دیا، اپنے فیصلے قرض دینے والوں کے ہاتھ میں دے دیئے۔۔ صرف اپنی انا کی تسکین کے لیے ملک معاشی تباہی سے دوچار کردیا۔

Watch Live Public News