پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،28مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،28مئی2021
فلسطین پر بے عملی اقوام متحدہ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہے۔ مسئلہ فلسطین پر مذاکرات وقت کی اشد ضرورت ہیں تا کہ اسرائیل کا قبضہ کیا جا سکے، صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اسلام آباد میں تقریب سے خطابعوام دشمن بجٹ کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا، عوام کے مفادات کے برخلاف تیار جانے والے بجٹ کے خلاف مزاحمت کریں گے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بیاناو لیول امتحانات کے لیے برٹش کونسل کو این او سی جاری کر دیا گیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ خصوصی امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے اور 6 اگست تک جاری رہیں گے۔مارگلہ ہلز پر اچانک اتشزدگی،وائلڈ لائف اسٹاف نے بڑےنقصان سے بچالیا، محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے پہلے فیز میں آگ کو پھیلنے سے روکا، محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے دوسرے فیز میں آگ پر قابو پالیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر کی ملاقات ، آرمی چیف اور روسی سفیر ڈانیلا گانچ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، آرمی چیف اور روسی سفیر کا باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔