کھانا کھانے کے بعد’’ ٹپ ’’کی رقم کتنی ہو؟ اہم سوال کا جواب مل گیا

tip money
کیپشن: tip money
سورس: google

 ویب ڈیسک : ریستوران میں کھانا کھانے کے بعد ٹِپ کتنی دیں؟ یہ  اہم سوال  ہر اس شہری کے ذہن میں آتا ہے جو فیملی یا دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے باہر ریستوران  یا اچھے ہوٹل میں جاتے ہیں ، ٹپ کی رقم بہت کم نہ رہ جائے یا اتنی زیادہ نہ ہو کہ جیب پر بار بنے ،

آئیے جانتے ہیں اس سوال کا جواب ایک رپورٹ کی روشنی میں  :
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ہینڈل ’ورلڈ آف سٹیٹسٹکس‘ نے ایک فہرست پوسٹ کی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ اور سب سے کم ٹِپ دینے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
  اس پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ کو دنیا کے مختلف ممالک کے ریستورانوں میں اپنے کھانے کے بِل کا کتنا فیصد حصہ بطور ٹِپ دینا چاہیے۔
اگر آپ امریکہ کے کسی ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں وہاں آپ کو اپنے بِل کے 20 فیصد حصے کو ٹِپ کے طور پر عملے کو دینا چاہیے۔
اسی طرح اگر آپ کینیڈا میں ہیں تو آپ کو اپنے کھانے کے بِل کا 15 سے 20 فیصد حصہ ٹِپ کی صورت میں دینا چاہیے۔
اگر آپ ناروے کے حسین دارالحکومت اوسلو میں کھانا کھاتے ہیں تو وہاں آپ کو اپنی جیب سے بِل ادا کرنے کے بعد اُس کا 10 سے 20 فیصد حصہ ٹِپ کی نظر کرنا چاہیے۔
اسی طرح میکسیکو میں 15 فیصد، ارجنٹائن میں 10 سے 15 فیصد جبکہ روس میں بھی 10 سے 15 فیصد تک ٹِپ دی جا سکتی ہے۔اگر آپ بنگلہ دیش میں ہیں اور وہاں کسی ریستوران میں کھانا کھاتے ہیں تو اُس کے لیے آپ کو 2 سے 10 فیصد تک ٹِپ دینا ہوگی جبکہ ویتنام میں 5 سے 10 فیصد اور وینزویلا میں بھی 5 سے 10 فیصد تک ہی ٹِپ دینا بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
اںڈیا میں اگر آپ کسی ہوٹل میں سیر ہو کر کھانا تناول کرتے ہیں تو اُس کھانے کے بِل کا 7 سے 10 فیصد تک حصہ آپ کو ویٹرز کو دینا چاہیے۔
اسی طرح اگر آپ جنوبی کوریا، سنگاپور، نائیجیریا، جاپان، ڈنمارک، چین یا آسٹریلیا میں ہیں تو وہاں آپ اگر اپنی مرضی سے کچھ ٹِپ دینا چاہیں تو ٹھیک ورنہ اگر آپ بغیر ٹِپ دیے بھی آ جائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ان ممالک میں ٹِپ دینے کی شرح صفر فیصد ہے۔ 
 

Watch Live Public News