کھانا کھلانے کی کوشش، زرافے نے بچی کو بھی ساتھ اٹھا لیا، ویڈیو وائرل

girrage pick girl with food
کیپشن: girrage pick girl with food
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا کی ریاست ٹیکساس میں واقع جنگلی حیات کے مرکز میں زرافے کو کھانا کھلانے کا تجربہ ایک خوفناک تجربے میں اس وقت تبدیل ہوگیا جب زرافے نے ایک پک اپ ٹرک کے اندر سے ایک بچی کو منہ  سے اٹھا لیا۔

بچی کے والد جیسن ٹوٹن کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ان کی بیٹی کو دکھایا گیا جو زرافے کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن زرافے نے الٹا اسے ہی پکڑ لیا۔

  زرافے نے اپنا سر لڑکی کی طرف بڑھایا اور آگے بڑھتے ہوئے پک اپ کے پچھلے حصے میں جا پہنچا۔ اس کے بعد ویڈیو میں زرافے کو بچی کو پکڑ کر ہوا میں اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ پس منظر میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

لین روز میں فوسل رم وائلڈ لائف سینٹر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر وارین لیوس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کو "ہمارے فارم کے ایک زرافے کے واقعے" کے بارے میں گذشتہ پیر روز مطلع کیا گیا تھا۔

لیوس نے کہا کہ فوسل رم میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو‘‘۔

ویڈیو بنانے والی لنڈسے میریمین نے اشارہ کیا کہ وہ ویڈیو اس لیے بنا رہی تھی کہ دیکھا جائے کہ زرافہ کس طرح لوگوں کے ہاتھوں سے کھا رہا ہے۔ اس دوران زرافے نے غلطی سے کھانے کے ساتھ چھوٹی لڑکی کی قمیض پکڑ لی اور اسے پک اپ کے اندر سے اٹھا لیا۔

Watch Live Public News