وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی شہری سمیت 2 غیرملکیوں کولوٹ لیا گیا

isb pol
کیپشن: isb pol
سورس: google

ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د غیر ملکیوں کے لئے’’ نوگو ایریا ’’بن گیا ، 24 گھنٹوں  میں  امریکی اور پولش شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس کی سپر مارکیٹ میں 2 نوسربازوں نے پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کےشہری کو چیکنگ کے بہانے روکا اور اس سے نقدی چھین لی۔ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایف آئی آر کے لئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ کا شہری آرتھر گوملکا گزشتہ روز شام 6 بجے گھومنے آیا۔ہوٹل سے واک کے لیے آیا، واپس جاتے ہوئے دو کار سواروں نے روک لیا۔کار سواروں نے اپنا تعارف بطور پولیس افسران کروایاکار سواروں کی جانب سے مجھ سے بیک پیک چیک کروانے کا کہا گیا، جبکہ دوران سرچ انہوں نے میرا والٹ نکال لیا اور فرار ہوگئ۔

میرے والیٹ میں 700 یورو، 700 ڈالر اور 100 روپیہ تھا۔میرے پاس تمام جو بھی نقدی تھی سب لوٹ لی گئی،دونوں نوسربازوں نے پولیس یونیفارم نہیں پہنا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

 دوسرے واقعےمیں آئی ایٹ مرکز میں امریکی شہری ڈیوڈ کو بیوی اور بیٹی سمیت لوٹ لیا گیا، ذرائع کے مطابق امریکی فیملی اپنی گاڑی میں موجود تھی، اچانک گاڑی کے پاس موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو آئے،  

 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیملی سے دو عدد آئی فون اور پاکستانی 3000 روپے چھین لئے۔

تھانہ آئی نائن نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس ملزمان کا تاحال کوئی سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔

Watch Live Public News