خیبرپختونخوا اسمبلی: 28 مئی کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد

خیبرپختونخوا اسمبلی: 28 مئی کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa Assembly: The decision of May 28 official holiday is rejected

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے 28 مئی یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ ایوان میں قرار داد پیش کرنے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان پر خیبر پختوںخوا اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے ایک قرارداد نے پیش کی۔

قرار داد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل مسترد کی جائے، جس پر قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس کل 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتے اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیتے ہوئے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News