مشیر خزانہ نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا

مشیر خزانہ نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ نیوز کانفرنس، کہا دنیامیں سب سے سستا ملک پاکستان ہے، ہماری انکم کم ہے اب جو تقابلی جائزہ آیا اس میں ہم سستا ترین ملک ہیں، پرچیزنگ پاور پیریٹی کے حساب سے پاکستان سستا ملک ہے.

مشیر خزانہ نے مزید کہا آئی ایم ایف کے ساتھ اصول اور پالیسی سطح کے مذاکرات ہوتے ہیں، پرائمری خسارہ کو آئی ایم ایف بیلنس رکھنے کا کہتا ہے، ہمارے محصولات میں 175 ارب روپے ہدف سے زیادہ ہیں، وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی پر بات ہوئی، 2018 کے آخر میں اسٹیٹ بینک ذخائر کیلئے 3 ارب ڈالر دیئے تھے، سعودی عرب سے کل 4.2 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ملیں گے. انہوں نے کہا 10 کروڑ ڈالر ماہانہ تیل کی موخر ادائیگیوں کیلئے سعودی عرب فراہم کرے گا، کل وزیر خزانہ سعودی عرب کا فون آیا اور انہوں نے بتایا، 3 ارب ڈالر کا تعلق اسٹیٹ بینک سے ہے اور 1.2 ارب ڈالر کا تعلق توانائی سے ہے.

وزیر توانائی حماد اظہر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دنیا کا امیر یا غریب ملک ہو وہاں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا، گیس کی قیمتوں میں 2019 سے اضافہ نہیں ہوا،یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بھارت میں بھی اضافہ ہوا،ایک سال میں 450 ارب روپے کی تیل کی قیمتوں پر چھوٹ دی گئی،پاکستان پر مالیاتی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں 6 ماہ میں کمی ہوگی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔