پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 27 اکتوبر2021
لکی مروت میں پولیس موبائل وین پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید، شہداء میں یعقوب، انعام ،مستقیم اور رحیم شامل،چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں اداکردی گئی الیکشن کمیشن میں وفاقی وزراء فواد چودھری اور اعظم سواتی کے خلاف کیسز کی سماعت،وزیراطلاعات تاخیر سے پہنچے، الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا،سماعت 16 نومبر تک ملتوی مشیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران موخر ادائیگیوں اور تیل کی فراہمی پر بات ہوئی،سعودی عرب سے کل 4.2 ارب ڈالر ایک سال کیلئے ملیں گے،وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،امید ہے آئندہ 6 ماہ میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مددکی، وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ،کہا شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالر بطور ڈیپازٹ جمع کروائے، 1.2 بلین ڈالر کے ساتھ ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی بھی مالی معاونت کی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، وزیراعظم اپنے دورہ سعودی عرب اور معاشی پیکج پر کابینہ کو آگاہ کریں گے،وزیر داخلہ شرکاء کو کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات بارے بریفنگ دیں گے
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔