اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو واشنگٹن بھی بچ نہیں سکے گا،واشنگٹن

اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو واشنگٹن بھی بچ نہیں سکے گا،واشنگٹن
واشنگٹن: ایران نے امریکا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ جاری رکھی تو واشنگٹن بھی بچ نہیں سکے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطین میں نسل کشی کا انتظام کر نے والے ان امریکی سیاستدانوں سے صاف کہتا ہوں کہ ہم خطے میں جنگ کی توسیع کا خیرمقدم نہیں کرتے لیکن اگر غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو واشنگٹن بھی اس آگ سے نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے شہری یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے لیکن ساتھ ہی حماس نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو اسرائیلی جیلوں میں قید 6000 فلسطینیوں کی رہائی کے لیے بھی دباؤ ڈالنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مل کر انسانی ہمدردی کی اس اہم کوشش میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور فطری طور پر 6000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عالمی برادری کی ایک ضرورت اور ذمہ داری بھی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔