فضائی حملوں کیلئے افغانستان کی اجازت ضروری نہیں

فضائی حملوں کیلئے افغانستان کی اجازت ضروری نہیں
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی ٹارگٹ پر فضائی حملہ کرنے کیلئے طالبان سے اجازت طلب کرنا یا انہیں بتانا قطعاً ضروری نہیں ہے، ہمیں جب افغانستان میں کسی ٹارگٹ پر حملہ کرنا ہو گا ہم اپنی سہولت کے مطابق ایسا کیا کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنٹا گون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے کہا کہ جب ہم انسداد دہشت گردی کیخلاف کوئی اقدام اٹھاتے ہیں تو اس وقت تمام حکام کو رابطے میں رکھا جاتا ہے ، ہمیں فضائی حملے کے دوران اپنی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں پر یقین ہے،لیکن یہ بات واضح کرتے چلیں گے کہ ان حملوں میں معاون رابطوں کیلئے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود اور دیگر عوامل کے حوالے سے بات کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ فضائی کارروائیوں میں مستقبل میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈا لی جائے گی، افغانستان میں کسی بھی ٹارگٹ پر فضائی حملہ کرنے کیلئے طالبان سے اجازت طلب کرنا یا انہیں بتانا قطعاً ضروری نہیں ہے۔

Watch Live Public News