جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کی شامت آ گئی

جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کی شامت آ گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کورونا ویکسینیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے تمام شہریوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔41 افراد کو گرفتار کر لیا جو مجرمانہ فعل میں ملوث ہیں۔ ایسے افراد ملک و قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔جو جعلی سرٹیفکیٹس بنا رہے ہیں۔ ایسے تمام افراد کے جعلی سرٹیفکیٹس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کروائے انکو بھی ایف آئی اے طلب کر رہا ہے۔ ایف آئی اے کے پاس ایسے لوگوں کو ٹریس کرنے کا مکمل ٹریکنگ سسٹم موجود ہے۔ 75 ملین لوگوں کو ابھی تک ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جعلی سرٹیفکیٹس والے افراد بہت کم ہیں تاہم ایف آئی اے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرے گا۔ تمام افراد قانونی طریقے سے ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔