پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،27ستمبر2021
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔41 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیئے۔ 69ہزار 503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ فیل ہونے والے سٹوڈنٹس کو کم از کم 33 فیصد نمبر دینے کا فیصلہ کیا۔ آن لائن سہولیات سب کو میسر نہیں تھیں۔ 30بورڈز اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشورے کر کے فیصلے کیے۔ سکھر سمیت اندرون سندھ آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف، ایف آئی اے سائبر کرائم کی ڈھرکی میں کارروائی۔ آن لائن کاروبار کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم شعیب عرف شعبی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس تقریبات جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کل لاہور بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔