حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس، کل لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس، کل لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے
لاہور ( پبلک نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس تقریبات جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کل لاہور بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ضلع لاہور میں ایک دن کے لیے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ جاری کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کل 28 ستمبر بروز منگل ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ضلع لاہور میں ایک روز کے لئے سکولوں کی بندش کا فیصلہ حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا۔ اس متن میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔