پنجاب میں 12 ڈسٹرکٹ پولیس افسر تبدیل، نوٹی فیکیشن جاری

punjab police transfer
کیپشن: punjab police transfer
سورس: google

 ویب ڈیسک : پنجاب پولیس کے 12 ڈی پی اوز کا تبادلہ کردیا گیا ،  ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن بھی تبدیل ، آئی جی پنجاب نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، 

سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا۔

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ  ہوگئے ہیں ،

ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا  جبکہ  بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔

کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ  ہوگئے ہیں۔

مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ  ہوگسے ہیں۔

محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا۔ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن کامران عادل کو تبدیل کرکےسٹی پولیس افسر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

 جبکہایس ایس پی آپریشن حسن جاوید بھٹی سے سٹی پولیس آفیسر کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔

Watch Live Public News