ہرنائی ہیلی کاپٹرحادثےمیں شہیدمیجرمنیب افضل کی نمازجنازہ ادا

ہرنائی ہیلی کاپٹرحادثےمیں شہیدمیجرمنیب افضل کی نمازجنازہ ادا
ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد منیب افضل کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ہیلی کاپٹرحادثےمیں شہیدمیجرمنیب افضل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے، سینئرحاضرسروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں نے بھی شرکت کی ہے . شہید میجر منیب افضل کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ،جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔