لاہور: شہری ااراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے سے متعلق ورلڈ بنک مشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے جدید اصلاحات کی بدولت عوام کو اراضی ریکارڈ کی باسہولت اور شفاف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔اپنے گزشتہ تجربات اور تکنیکی صلاحیت کی روشنی میں شہری اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کی تیاری پر پیش رفت جاری ہے۔ اس ضمن میں ورلڈ بنک مشن نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا جن میں ڈونگکیو، طاہر، فاطمہ اور مشکا شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن اکرام الحق نے بریفینگ دی، جس میں شہری اراضی کا ریکارڈ مرتب کرنے، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن، کمپیوٹرائز نقشہ جات کی تیاری کے امکانات، مراحل اور دیگر دستاویزات کی تیاری شامل ہے۔دیہی اراضی ریکارڈ کی طرح شہری اراضی کے ریکارڈ کو بھی متعقلہ اداروں اور متفرق سوسائیٹیز سے اکھٹا کر کے کمپیوٹرائز اور فضائی نقشہ جات سے منسلک کیا جائے گا۔ اس طرح پنجاب کی تمام دیہی و شہری اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے سے لینڈ ایڈمنسٹریشن کا معیاری، متحداور مربوط نظام وضع ہو گا۔ ان اصلاحات کی بدولت نا صرف عوام کے لیے ریکارڈ کی رسائی کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا بلکہ حکومتی سطح پر عوامی فلاح کے سٹی پلاننگ، ہاوسنگ جیسے بیشتر منصوبوں کے لیے ڈیٹا کی فوری فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ علاوہ ازیں پنجاب میں لینڈ ایڈمینسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ایل آر اے میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور ایڈوانس سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا۔