’’سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران خوشحال ہو‘‘

’’سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران خوشحال ہو‘‘

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ "ایران ایک ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ سعودی ولی عہد کی جانب سرکاری چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں‌ کہا گیا کہ ایران کے ساتھ ایک ممتاز رشتہ قائم ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران خوشحال ہو۔ انٹرویو میں محمد بن سلمان نے ایران کے جوہری پروگرام اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ملیشیاؤں کے لئے تہران کی حمایت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے یمن کے بحران پر بات کرتے ہوئے حوثی بغاوت کو ناقابل قبول قرار دیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ نئی انتظامیہ کے دور میں امریکا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے،آئندہ بھی اس تعداد میں اضافہ یا کمی واقع ہوسکتی ہے، کیونکہ سعودی خارجہ تعلقات مملکت کے مفادات پر مبنی ہیں، اور مملکت اس میں کسی دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کرتی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔