پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،28اگست 2021
طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے3 اہم حصوں کا کنٹرول سنبھال لیا، ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز کے پاس ایئرپورٹ کا چھوٹا سا حصہ رہ گیا، ترجمان پینٹا گون کے مطابق ایئرپورٹ آپریشنز کا کنٹرول امریکا کے پاس ہے، طالبان کے پاس کسی گیٹ کا چارج نہیں، امریکی سفارتخانے کی شہریوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت۔ امریکاکا ننگرہارمیں داعش جنگجوؤں پرڈرون حملہ،امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے داعش کی قیادت پر حملوں کا حکم دیا تھا۔ افغانستان میں طالبان نے محکمہ صحت کی خواتین ملازمین کو ڈیوٹی پر آنے کی اجازت دے دی، ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ مرکز، صوبوں میں محکمہ صحت کی خواتین ملازمین معمول کی طرح ڈیوٹی پر آجائیں، اسلامی امارت کو خواتین کے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا امکان مسترد کردیا، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے انخلا کے لیے امریکا اپنے سابق دشمن سے قریبی رابطے میں ہے۔ امریکا کا افغانستان میں امداد جاری رکھنے کا اعلان، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ فنڈز کا استعمال نئی افغان حکومت کی بجائے براہ راست امریکا کے ہاتھ میں ہوگا، طالبان امریکی سفارتی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔

Watch Live Public News