انھوں نے لکھا کہ پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ جلسے میں خواتین کے لیے خصوصی انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔ https://t.co/1qFZlkWUPF
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 28, 2021
ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کراچی میں جلسے کرنے جا رہی ہے جس کے وفاقی حکومت اور کراچی انتظامیہ کی جانب سے اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواتین کو شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ ان خبروں کے سامنے آنے پر سب سے زیادہ ردعمل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آیا۔ پارٹی ترجمان شازیہ مری نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کیا اور مذمت کی۔ پی ڈی ایم کی سب سے طاقتور اور اکثریت رکھنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے باقاعدہ تردید بھی کی۔