سوات: آسمانی بجلی گرنے سے عمارت منہدم، بچے معجزانہ طور پر بچ گئے

سوات: آسمانی بجلی گرنے سے عمارت منہدم، بچے معجزانہ طور پر بچ گئے
سوات ( پبلک نیوز) مینگورہ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، بجلی گرنے سے بلڈنگ کی چھت گر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کا آخری سپیل ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہے۔ اس دوران بارشوں کی تباہی بھی دیکھنے میں آئی۔ آج ہونے والی بارشوں کے دوران مینگورہ میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس سے عمارت کی چھت گر گئی۔ مذکورہ بلڈنگ کے نیچے تین موٹر سایئکلیں کھڑی تھیں۔ چھت گرنے کے باعث تینوں موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت میں بچے بھی موجود تھے جو معجزانہ طور پر بچ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔