ڈاکوؤں سے برآمد کیا گیا 2 کلو سونا، ڈیڑھ کروڑ کیش اسلام آباد پولیس نے غائب کردیا

ڈاکوؤں سے برآمد کیا گیا 2 کلو سونا، ڈیڑھ کروڑ کیش اسلام آباد پولیس نے غائب کردیا
کیپشن: ڈاکوؤں سے برآمد کیا گیا 2 کلو سونا، ڈیڑھ کروڑ کیش اسلام آباد پولیس نے غائب کردیا

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس افسروں کی برطرفی کے معاملے میں نئے انکشافات منظرعام پر آگئے ہیں۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ نون پولیس نے چھینا گیا ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا غائب کیا۔ گرفتار چار ڈاکوؤں نے واہ کینٹ میں اہم شخصیت کے گھر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کو موٹروے چوک پر نون پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا برآمد کیا۔ 

ملزمان سے سامان لیکر ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ نون پولیس کے اے ایس آئی عاصم نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔ واہ کینٹ پولیس نے بعدازاں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واہ کینٹ پولیس کے سامنے سارا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایس ایچ او نون عاصم غفار نے ناقص تفتیش کا مقدمہ تفتیشی عاصم کے خلاف درج کیا۔ پنجاب پولیس کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کرائی۔ انکوائری کے بعد ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ 

تاہم ڈیڑھ کروڑ کیش اور دو کلو سونا کی تلاش ایک معمہ بن گئی۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واہ کینٹ پولیس برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر سکتی ہے۔ 

Watch Live Public News