”اپوزیشن دھاند لی زندہ نظام کی حامی ہے“

”اپوزیشن دھاند لی زندہ نظام کی حامی ہے“
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم نے جان لیا ہے کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان انتخابی عمل کو شفاف بنانے کی اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں رکاوٹ بنی۔ عمر ان خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ جو اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔اس مقصد کے حصول کی جدوجہد سے وزیر اعظم عمران خان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔