پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، یکم مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، یکم مارچ 2021
پاکستان سپر لیگ 6کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔ ڈیوڈ ویسا نے 9گیندوں پر 31رنز کی اننگز کھیلی۔محمد حفیظ نے 15رنز بنائے۔کپتان سہیل اختر اور جوئے ڈینلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔محمد عامر ٗ وقاص مقصود اور ڈانیل کرسچن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین شاہ آفریدی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سینٹ انتخابات سے تین روز قبل سیاسی جماعتیں متحرک ٗ سندھ میں تحریک انصاف کو اتحادی جماعت کا جھٹکا ٗ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحوں میں معذرت کر لی۔ اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ملکی سیاست نے انگڑائیاں لینا شروع کر دیں۔حکومتی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔سینٹ الیکشن میں اچھے کی امید ہے اور حکومتی صفوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد گفتگو چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا ”کٹھ پتلی کو متحد ہو کر سینٹ الیکشن بھی ہرائیں گے“۔عوام کیلئے اچھی خبر ٗ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ۔قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کر دی گئی ٗ شہباز گل کی تصدیق۔ ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے قیمتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹلہ جوگیاں اور سالٹ رینج پارک کا افتتاح کر دیا ٗ تقریب سے خطاب میں کہا کہ تاریخی مقامات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ ملک میں آثار قدیمہ کے شعبہ میں خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔ سیاحت کے شعبہ سے ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔