(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ 9 کے 15ویں میچ میں پی ایس ایل 9 :اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سیرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ڈی پلوئی 24،شان مسعود 27 جبکہ شعیب ملک 6 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔کیرون پولارڈ نے 28 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی، عرفان نے 22 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے 1،1 وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کولن منرو 47 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ الیکس ہیلز نے 47 رنز بنائے۔عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی تبریز شمسی اور محمد نواز نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔