ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنھوں نے نہ صرف اپنے کیرئیر میں اپنے نام کا لوہا منوایا بلکہ مکمل طور پر تنازعات سے بھی بچے رہے۔ مگر اپنے کیریئر کے عروج پر انھوں نے پاکستان میں اپنے دور کی مشہور ماڈل اور ڈانسر دیدار سے تعلقات استوار کیے۔ انھوں نے اپنے اس تعلق کو شادی میں بدلنے کی ہر کوشش کی۔ تمام تر کوششیں اس وقت دم توڑ گئیں جب دیدار نے عبدالرزاق کی صرف ایک شرط ماننے سے انکار کر دیا۔ گزشتہ دنوں عبدالرزاق نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنے اس تعلق پر کھل کر بات کی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ہم شادی کرنا چاہتے تھے مگر میری شرط تھی شوبز سے نکل آئے۔ اس کے لیے میں نے دیدار کو چھ ماہ کا وقت دیا۔ تاہم دیدار نے کہا تھا کہ وہ اپنا کیریئر نہیں چھوڑ سکتیں۔ سابق کرکٹر نے بتایا کہ میرا خاندان نہ شوبز کو پسند کرتا ہے اور نہ اس نے کسی ایسی بہو کو قبول کرنا تھا جو شوبز ہو، لہذا میں نے یہ شرط رکھی تھی۔ یاد رہے کہ 2013 میں سابق آل راؤنڈر نے کرکٹ کو خیر باد کہا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران انھوں نے 260 سے زائد ایک روزہ 40 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیل کر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں نام کمایا۔