دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے،اسد قیصر کا دعویٰ

دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے،اسد قیصر کا دعویٰ
کیپشن: دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے،اسد قیصر کا دعویٰ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر میں حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی  اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ امید ہے ٹربیونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے ، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک ، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔

Watch Live Public News