لاہور (پبلک نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےملک بھرمیں ٹک ٹاک پرپابندی عائدکردی، پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کومعطل کرنےکاحکم دیدیا. ،عدالت نےاٹارنی جنرل ودیگرکونوٹس جاری کردیا،آٹھ جولائی تک جواب طلب. تفصیلا ت کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی. پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے. اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے عدالت نے انسے 8 جولائی تک جواب طلب کیا. درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے،ب پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہو ئی.