پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،28 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،28 مارچ 2021
مہلک کورونا وبا ایک روز میں مزید 57 زندگیاں نگل گئی، 4 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 44 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 447 ہوگئی، 3 ہزار 43 مریضوں کی حالت تشویشناک۔اسلام آباد میں تمام مارکیز اور شادی ہالز میں دی جانے والی انڈور شادیوں کا اجازت نامہ منسوخ، نوٹی فیکیشن جاری، فیصلہ مارکیز اور شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔ اطلاق 29 مارچ سے ہوگا، کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیصل آباد،گجرات، ملتان اور لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے، اسد عمر کہتے ہیں کہ عوام فیصلہ کرلیں کہ وبا کے خاتمے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے، صورتحال بہتر نہ ہونے پر مزید سخت فیصلے کرنے کا عندیہ، کوشش ہے کہ لوگوں کے روزگار کو نقصان نہ پہنچے۔کورونا کی صورتحال بگڑگئی، کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے، چلڈرن ہسپتال کی کورونا وارڈ میں ایک ہی روز میں چار بچے داخل، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شوگر سٹہ انکوائری کیس میں ایف آئی اے کا ایکشن، چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 40 افراد کے 100 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد، ملزمان پرچینی کی سٹہ ‏بازی سے110 ارب روپے کمانےکا الزام،، مزید جعلی اکاونٹس کی تلاش جاری

Watch Live Public News