عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا

عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا
ریاض : سعودی حکومت نے نئے ضوابط جاری کردیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزاحاصل کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں ، جس کے تحت اب سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزاحاصل کرنا ہوگا ، آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ نئے ضوابط کے مطابق مسجد نبویؐ اور مسجدالحرام میں نماز کیلئے اجازت ناموں کاحصول ضروری نہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ اورہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہےاس کے علاوہ عمرہ اورزیارت کےدوران سماجی فاصلےکی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔