SIFC گرین پاکستان انیشیٹیو ، برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد

sindhi bulls
کیپشن: sindhi bulls
سورس: google

ویب ڈیسک :خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے تحت برازیل اور پاکستان کے مابین اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمدات کا معاہدہ طے پا گیا۔

اس معاہدے کی تکمیل میں گرین پاکستان انیشیٹیو (GPI) کے تحت قائم کی گئی کمپنی فان گرو(FONGROW)نے عملی کردار ادا کیا۔

برازیل سے درآمد شدہ مویشیوں کی کھیپ ایئر کارگو کے ذریعے 28 مارچ کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراترے گی جہاں سے اسے پیرووال ماڈل فارم پنجاب لے جایا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق پاکستان برازیل سے 9 نسلوں کے مویشی درآمد کرے گا جن میں مقامی اور برازیلن نسل کے مویشی شامل ہیں 

ایک انٹرویو کے دوران برازیل سفیر اولینتھوویرا نے کہا کہ ;

برازیل اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔”سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے اس شعبے کی پیداواری صلاحیت بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ریڈ سندھی نسل کے مویشی 1950 ء میں پاکستان سے برازیل لے جائے گئے تھے جن کی نسل کو آج تک محفوظ رکھا گیا۔درآمدشدہ مویشیوں میں نیلوری، ریڈس سندھی، گزیرہ، براہمن، اینگس اور دیگر نسلو ں کے مویشی شامل ہیں۔