( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال ابھی باقی تھا۔
جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے۔ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کا جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ان کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی تھی ۔
دوسری جانب جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے بےتاب ہوں اور اپنے کریئر میں نئے باب کو بڑھانے کے لئے پرجوش بھی ہوں۔