ملک کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز اٹھے

ملک کے مختلف اضلاع زلزلے سے لرز اٹھے
کیپشن: earthquake
سورس: web desk

ویب ڈیسک: راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلرلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر سے نکلے آئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور اور صوابی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
مہمند، شبقدر اور رستم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔تاہم مالی و جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Watch Live Public News