ننھے وی لاگر شیراز کو وزیر اعظم  نے اپنی کرسی پر بیٹھا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف ویلاگر شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔ 

گلگت بلتستان کے ننھے وی لاگر شیراز کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، شیراز وزیر اعظم سے مل کر بہت خوش ہوئے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ننھے وی لاگر شیراز کو اپنی کرسی پر بھی بیٹھایا۔

خیال رہے کہ محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں غورسے ہے۔ وی لاگز بنانا انہوں نے اپنے والد سے سیکھا ہے جو خود گلگت بلتستان کے بڑے یوٹیوبرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔

شیراز کی عمر تقریباً چھ سال ہے اور وہ پہلی جماعت کے طالب علم ہیں۔ ان ایک بہن ہیں اور وی لاگز بنانے میں ان کی بہن کا بھی کردار ہے۔

Watch Live Public News