اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکا اورمغربی ممالک اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔ اسرائیل باور کرائے ہتھیار فلسطین کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل میں اہم قرارداد منظور ہوئی۔ امریکا ہیومن رائٹس کونسل میں واپس آگیا ہے۔ اسرائیل عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ یواین کے سیکرٹری جنرل اس کمیشن کو ریسوسرز فراہم کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایساہوا تواسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔ فسلطین سے متعلق پہلے بھی قراردادیں پیش ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی حکومت نسل پرست حکومت ہے۔ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والے ممالک اب خاموش ہیں۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں آزان پرپابندی لگائی۔ قرارداد کا پاس ہونا حکومت کی کامیابی ہے۔