اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی وزارت صحت نے کورونا ویکسین سے دو سال کے اندر مرنے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اعلامیہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنس دان سے منسوب خبر جعلی ہے۔ انھوں نے کبھی بھی کورونا وائرس ویکسین لگوانے سے دو سال کے اندر مرنے بارے بیان نہیں دیا۔
تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔ اور کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کے ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقعہ ہو سکتی ہے۔ pic.twitter.com/9H9m3X9RZS
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 28, 2021
اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی تیار کردہ تمام ویکسینز کو مکمل تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزارا گیا۔ تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ویکسین عوام تک پہنچتی ہے۔ دو سال کے اندر مرنے سے متعلق تمام خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ کسی بھی سائنسی سے تحقیق ایسا کوئی بھی دعویٰ سچ ثابت نہیں ہو سکا۔