ہاورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام کیلئے بابر اعظم ، محمد رضوان امریکہ روانہ

ہاورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام کیلئے بابر اعظم ، محمد رضوان امریکہ روانہ
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے بابراعظم اور محمد رضوان امریکہ روانہ ہوگئے، بابراعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پراگرام میں شرکت کریں گے۔بابراعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔ بابراعظم اور محمد رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے، ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہوگا۔ بزنس آف میڈیا اینٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس پروگرام میں بابراعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ان کے مینٹور طلحہ رحمان بھی روانہ ہوئے۔ ماضی میں ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں اولیور کان، برینڈن مارشل، کرس بوش جیس نامور ایتھلیٹکس نے شرکت کی۔ ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام کی چئیر پروفیسر انیتہ ایلبرس کریں گی، ایجوکیشن پروگرام کے دوران بابراعظم اور محمد رضوان دنیا کے مختلف ایجوکیشن اور انڈسٹریل ماہرین سے ملاقات کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔