اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ’بگ باس‘ریئلٹی شو کے فاتح منور فاروقی کے مداحوں کیلئے بری خبر

اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ’بگ باس‘ریئلٹی شو کے فاتح منور فاروقی کے مداحوں کیلئے بری خبر
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈٰسک: اسٹینڈ اَپ کامیڈین اور ’بگ باس‘ ریئلٹی کشو کے فاتح منور فاروقی کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انھوں نے انتہائی خاموشی کے ساتھ گزشتہ شب شادی کر لی ہے اور اب سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ ابھی تک منور فاروقی نے اس سلسلے میں کچھ بھی بیان نہیں دیا ہے، لیکن خصوصی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کئی میڈیا اداروں نے اس شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ منور فاروقی کا دوسرا نکاح ہے جس کے بارے میں انھوں نے کسی کو خبر تک نہیں ہونے دی۔ انسٹاگرام پر ایک انٹرٹینمنٹ سے جڑے اکاؤنٹ ٹیلی گلیم نے گزشتہ شب ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ منور فاروقی نے 26 مئی 2024 کو بے حد قریبی لوگوں کی موجودگی میں شادی کر لی۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9‘ کے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی اس تقریب میں کسی کو بھی فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ شادی ممبئی کے آئی ٹی سی گرانڈ سنٹرل ہوٹل میں ہوئی تھی۔ ٹیلی گلیم نے ہوٹل میں لگے شادی کے ایک بینر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ’ایم ویڈس ایم‘ لکھا گیا ہے۔ اس میں پہلے ’ایم‘ کا مطلب منور ہے اور دوسرے ’ایم‘ کا مطلب مہہ جبیں بتایا جا رہا ہے۔ یعنی منور فاروقی نے دوسرا نکاح مہہ جبیں سے کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ منور فاروقی کی دوسری بیوی کا پورا نام مہہ جبیں کوٹوالا ہے جو میک اَپ آرٹسٹ ہیں۔

بہرحال، جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ شادی میں صرف 100 مہمانوں کی شرکت ہوئی تھی۔ ان مہمانوں میں 50 منور فاروقی کی طرف سے تھے اور 50 مہہ جبیں کی طرف سے۔ شادی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی بھی شامل نہیں ہوا تھا۔ مہمانوں کے موبائل فون داخلی دروازے پر ہی جمع کروا لیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی 2017 میں ہوئی تھی، لیکن کچھ سال بعد ہی دونوں کا رشتہ بگڑ گیا اور پھر 2020 میں وہ الگ ہو گئے تھے۔ پہلی شادی سے منور کو ایک بیٹا بھی ہے جو ان کے ہی ساتھ رہتا ہے

Watch Live Public News