(ویب ڈیسک ) دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز پشاورکے علاقےباغ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والےنائیک محمد اشفاق بٹ ،لانس نائیک سید دانش افکار ،سپاہی تیمور ملک ،سپاہی نادر صغیر اور سپاہی محمد یاسین کو اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران وجوان، شہداء کے لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کے شانہ بشانہ مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔