کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں کھلبلی مچادی

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں کھلبلی مچادی
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا خطرہ، پاکستان نے ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، 7 مالک کیٹیگری سی میں شامل، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔ کورونا وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے بھی ہانگ کانگ اور 6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔ این سی او سی کے مطابق ہانگ کانگ، جنوبی افریقا، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا پرسفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ تمام 7 مالک کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی۔ ایمرجنسی میں سفرکرنے والے پاکستانیوں کو سفر کی اجازت لینا ہوگی اور پاکستانی مسافروں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ائیرپورٹ پر دکھانا ہوگا۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کی منفی پی سی آررپورٹ دکھانا ہوگی۔ ائیرپورٹ پر مسافر کا ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ کیا جائے گا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پابندی کا شکار ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے 5 دسمبرتک سفرکی اجازت ہے تاہم مسافروں پرصحت اور ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو رہیں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔