پاکستانی سیاست میں مافیاز کا راج ہے، بیس سالہ جدوجہد میں بہت سےدھچکوں کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم عمران خان کا امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کوانٹرویو، کہا طاقت ور لوگ میری کردارکشی کےلئے اسکینڈلز اور جعلی خبریں سامنے لائے، باضمیر شخص کسی کےسامنے نہیں جھکتا، نہ ہی اپنی غیرت کا سودا کرتا ہے ملک کی بنیاد 2 اصول، فلاحی و انسانی ریاست اور قانون کی حکمرانی ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے، قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں قانون کو سپریم بنانا ہو گا، سچا ایمان اپنی انا پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے، مال و دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ہونا بہت ضروری ہے ملکی وسائل پر مافیا قابض ہے، عمران خان قوم کا کوئی ایک مسئلہ حل نہیں کرسکے، سراج الحق کا جماعت اسلامی یوتھ اسلام آباد مارچ کے شرکاء سے خطاب، کہا حکمرانون نے نوجوانوں کو مایوس کردیا ہے، کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ان کرپٹ حکمرانوں اور کشمیر کا سودا کرنے والوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے جب بھی نوازشریف، مریم نواز کا کیس لگتا ہے، لیکس آجاتی ہیں، وزیراطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں ن لیگ سیاست کی بجائے فلمیں بنانا شروع کردے، یہ رسیدیں دیں یا پھر جیل جائیں، اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، عمران خان کے علاوہ کوئی بھی پاکستان کو اکٹھا نہیں رکھ سکتا، ای وی ایم سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو گھبراہٹ ہوتی ہے تحریک انصاف کے کارکن بھی عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں آرٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے، عمران خان اپنے کھودے گڑھوں میں خود گررہے ہیں