'پنجاب ، خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی'

'پنجاب ، خیبرپختونخوا سمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی'
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری اجلاس کے بعد لاہو زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے، پارلیمانی پارٹی کی مشاورت کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے استعفوں سے ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوں گے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ہمارے اراکین اسمبلی استعفے جمع کرائیں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی کوبھی پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کا کہا جائے گا۔ آئینی طورپرپنجاب اور کےپی کے میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جمعےکو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ ہے، سینیٹ کےارکان 10 روز سے سڑکوں پرہیں مگرنوٹس نہیں لیاگیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔