کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔ کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 60 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی، انڈیکس میں ستمبر 2023 سے اب تک 15 ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ہوا جو اس سے پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔ معاشی ماہرین پُر اعتماد ہیں کہ مارکیٹ میں تیزی کا مومیمنٹم جاری رہے گا اور مارکیٹ 65 سے 70 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق معیشت میں بہتری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔