پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،28 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،28 اکتوبر 2021
کالعدم جماعت کےمارچ کامعاملہ،صورتحال کاجائزہ لینےکےلیے وزیراعظم نےکل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا،آرمی چیف سمیت تینوں سروسزچیف اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے ،وزیرداخلہ شیخ رشیدکالعدم جماعت کے احتجاج کی صورتحال سےآگاہ کریں گے ملکی دفاع وسلامتی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیرصدارت اجلاس،آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سرابران کی شرکت، خطے میں استحکام کے لئے افغانستان میں امن کی اہمیت اور آپریشنل تیاریوں پر بھی غور کالعدم تنظیم مذہبی جماعت نہیں، دہشتگردوں کا طرح ان کا بھی خاتمہ ہوگا،فواد چودھری نےکہاسیاسی جماعتیں غیرمسلح تحریک چلاتی ہیں،کالعدم جماعت کےساتھ سیاسی جماعت جیسابرتاؤنہیں کریں گے،کسی میں جرات نہیں کہ ریاستی رٹ کوچیلنج کرے کالعدم تنظیم کااحتجاج جاری،مظاہرین کامارچ گوجرانوالہ پہنچ گیا،اہم شاہراہیں اورکاروباری مراکز بند،انٹرنیٹ سروس بھی معطل، نظام زندگی مفلوج ہوگیا،احتجاج کےباعث اب تک 5 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں رینجرز نےدریائے چناب پل پرکنٹرول سنبھال لیا،ضلع گجرات کےداخلی وخارجی راستوں پرخندقیں کھوددی گئیں،کنٹینر،خاردارتاریں اورمٹی کےڈھیرلگاکر راستہ بلاک کردیاگیا،آئی جی پنجاب کادریائےچناب پل کا دورہ،دریائے چناب پل پر انتظامات کا جائزہ لیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔