ایک نالائق کھلنڈرا آیا جو پاکستان کو زمین کے نیچے لے گیا

ایک نالائق کھلنڈرا آیا جو پاکستان کو زمین کے نیچے لے گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ یہ یاد رکھے گی اسحاق ڈار کی محنت سے پاکستان کا گروتھ ریٹ 5.8 تک پہنچا اور تاریخ یہ بھی یاد رکھے گی ایک نالائق کھلنڈرا آیا تھا جو 5.8 سے ترقی کرتے پاکستان کو زمین کے نیچے لے گیا تھا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کی میٹینگ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت شروع ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر یہ جھوٹے مقدمات مسلم لیگ ن کہ قیادت پر، ورکرز پر، ایم این ایز پر، ایم پی ایز پر نہ بناتے اور وہ اس بھٹی سے نہ گزرتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بھٹی سے میاں صاحب نہ گزرتے، یہ قربانیاں نہ دیتے تو قوم کو کیسے پتہ چلتا کہ میاں صاحب 5سال سے جو بات کررہے ہیں اس کا ایک ایک حرف آج سچ ثابت ہوا ہے، جو زبان آج ججز اور میڈیا بول رہا ہے وہ زبان انہیں کہاں سے ملتی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنڈی فیملی اور جتنے بھی یہاں مسلم لیگ ن کے لیڈران بیٹھے ہیں سب کی خدمت میں سلام اور سب کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں شاندار فتح پہ مبارکباد دیتی ہوں۔ مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، راجہ فاروق حیدر، جمال کاکڑ، اویس لغاری، حنیف عباسی، مشتاق منہاس، عطا تارڑ اور طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔