کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ،185 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 91 حساس قرار ، یہ نشست فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھی۔پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ،مہلک وائرس نے ایک دن میں151 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 89 ہزار 838 ہو گئے۔حکومت شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لئے متحرک، پی آئی اے کے مزید تین خصوصی طیارے آج چین سے کورونا ویکسین لے کرپاکستان واپس پہنچیں گے، این سی او سی نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد کی جانب سے ایران کےساتھ تعلقات کی بحالی کے بیان کا خیرمقدم،ٹویٹ کیاایران ہمارا ہمسایہ جبکہ سعودی عرب انتہائی قریبی دوست ہے،یہ اقدام مسلم امہ کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا،شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں ایران کے ساتھ اچھے روابط کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے اہداف میں کامیابی،"روشن اپنی کار" اور "روشن سماجی خدمت" کا بھی آغاز، وزیراعظم عمران خان آج اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کریں گے ،شاندار کارکردگی دکھانے والے تین بینکوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔