اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا ویکسین لینے کیلئے چین جانے والے طیارے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ٗ پہلے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے جبکہ تیسرے طیارے کی آج رات بارہ بجے کے بعد پاکستان آمد متوقع ہے ٗ یہ طیارے تقریبا 10 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان لا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے عوام کو عالمی وبا سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ٗ جہاں ایک طرف مسلسل پاکستانی عوام کو ویکسین لگنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں مزید ویکسین کی خرید کا عمل بھی جاری ہے ٗ اس سلسلہ میں تین طیارے جو چین کورونا کی ویکسین لینے گئے تھے ان کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے چین سے کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں پہلے طیارے کے ذریعے 3لاکھ سے زائد ویکسین پاکستان پہنچ گئی ٗدوسرا طیارے آج دوپہر 12 بجے کے قریب پہنچا ۔تیسرا طًیارے رات بارہ بجے کے بعد کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچے گا اور اس طرح تقریبا 10 لاکھ کورونا ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی ۔